عزیز الدین خاکی کی مزید نعتیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : عزیز الدین خاکی

سرکار اپنا روضہء انور دکھائیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرکار اپنا روضہء انور دکھائیے

ہم درد کے ماروں کو بھی طیبہ بلائیے


گزرے ہماری زندگی گنبد کے سائے میں

بس ایسی زندگی ہمیں سرکار چاہیئے


جائیں کہاں در چھوڑ کر ہم آپ کا حضور

ہم عاصیوں کو اپبے دامن میں چھپائیے


جس دم ہو تزکرہ شہ عالی وقار کا

اپنے دل و نگاہ ادب سے جھکائیے


دنیا کی خواہشوں کو مٹا کر قلوب سے

یاد رسول پاک کو دل میں بسائیے


ہم کو بھی اے رسول خدا رحمت جہاں

اپنے دیار پاک کا منگتا بنائیے


بن جائیے خلوص و عقیدت کی اک مثال

سب کو درود پاک کا نغمہ سنائیے


آقا یہاں موجود ہیں ایمان ہے مرا

سب یا رسول اللہ کا نعرہ لگائیے


عشاق کر رہے ہیں تقاضہ یہ بار بار

خاکی رسول پاک کی نعتیں سنائیے


اس نور مصطفی کی بھلا کیا مثال ہو =[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس نور مصطفی کی بھلا کیا مثال ہو

جو ساری کائنات کا حسن و جمال ہو


کہتا ہوں ان کی نعت بہ اذن خدائے پاک

جس وقت بھی زرا سی طبیعت بحال ہو


حسرت نکل ہی جائے گی اس دل کی با خدا

دربار مصطفی میں جو میرا وصال ہو


اس کےلیئے۔ تو کوئی بھی مشکل نہیں رہی

جس کی مدد کے واسطے آقا کی آل ہو


جس کی زبان پر ہو ہمیشہ درود پاک

کیسے نہ دو جہان میں وہ مالا مال ہو


یہ گردش زمانہ بگاڑے گی کیا مرا

مدح و ثناء حضور کی جب میری ڈھال ہو


ہر پل انہی کی مدح و ثنا میں گزار دوں

ہر وقت میرے ذہن میں ان کا خیال ہو


آقا ہی بخشوائیں گے خاکی یقین ہے

ڈوبا ہوا گناہ میں گر بال بال

____عزیز الدین خاکی ____ ____________________________