شہزاد نیر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:52، 4 فروری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=شہزاد نیر {{بسم اللہ }} شہزاد نیر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ 1990 کی دہائی میں نما...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Shehzad Nayyer.jpg



شہزاد نیر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ 1990 کی دہائی میں نمایاں ہونے شعرا میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے شاعری کا آغاز غزل سے کیا اور ممتاز شاعر ماجد الباقری سے اکتساب فیض کرتے رہے جس سے ان میں فنی پختگی درآئی ۔ ابتدا میں ان کی نظموں کا بہت چرچا رہا۔ بعد ازیں انہوں نے غزل میں بھی خوب نام پیدا کیا۔ ان کے کئی اشعار بہت معروف ہیں۔ ان کی شاعری کے تین مجموعے چھپ چکے ہیں جن پر کئی ایوارڈ بھی انہیں پیش کئے گئے۔ ان میں پروین شاکر عکسِ خوشبو ایوارڈ بھی شامل ہے۔ شہزاد نیر عساکر پاکستان میں خدمات دینے کے باعث بہت سے علاقے دیکھ چکے ہیں جن میں شمالی علاقوں کی بلند و بالا چوٹیوں سے لے کر ، سندھ کے زر خیز میدان اور بلوچستان کے صحرا تک شامل ہیں، چنانچہ یہی تنوع ان کی شاعری میں بھی در آیا ہے۔ تاہم بقول رحمان حفیظ ان کا امتیاز تازہ تر فکری رویہ ہے، چنانچہ انہیں نظم اور غزل دونوں میں موضوعات کی تازگی سے شناخت کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ

[[معراج رسول }}