رو برو چاروں طرف آپ کا جلوہ ہوتا میں بھی اے کاش اُسی دور میں پیدا ہوتا ۔ اشرف کمال

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:09، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اشرف کمال برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== رو برو چاروں طرف آپ کا ج...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اشرف کمال

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رو برو چاروں طرف آپ کا جلوہ ہوتا میں بھی اے کاش اُسی دور میں پیدا ہوتا

میں بھی ہوتا کہ انھیں دیکھتا رہتا ہر دم عکسِ جلوہ مری بینائی میں اترا ہوتا

آپ کے پاؤں کی ٹھوکر سے اڑا گرد و غبار وائے حسرت کہ مرے چہرے سے لپٹا ہوتا

پیاس دریاؤں کی لہروں کو بھی شرماتی ہے کاش اک بار انھیں آنکھ نے دیکھا ہوتا

آپ سے مل کے مجھے دونوں جہاں مل جاتے آسماں بھی، یہ حسیں چاند بھی میرا ہوتا


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام