دربدر ہو نہ کہیں مجھ سے گہنگار کی خاک اے خدا کر دے مجھے کوچہ سرکار کی خاک ۔ صفدر صدیق رضی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:05، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: صفدر صدیق رضی برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== دربدر ہو نہ کہیں مج...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: صفدر صدیق رضی

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دربدر ہو نہ کہیں مجھ سے گہنگار کی خاک اے خدا کر دے مجھے کُوچہ سرکار کی خاک

خاکروبِ درِ سرکار دو عالم ہوں میں ڈھونڈ لاؤ توکہیں سے مرے معیار کی خاک


جشنِ میلاد نبی میں ہو چراغاں ہر سو اور ہو جاؤں میں سرکار کے تہوار کی خاک

لگ کے یُوں روضہِ سرکار سے بٹھا رہوں میں مُجھ پہ ہو سایۂ دیوار کہ دیوار کی خاک


ماہ و خورشید تری عرش نوردی کے نشاں کہکشاں تیرے گزرتے ہوئیر ہوار کی خاک

حلقۂ سورۂ رحمان ہے میرے اطراف مجھ تک آتی نہیں اڑکر کسی پندار کی خاک


نو بہ نو مدحتِ سرکار دو عالم کے طفیل مہک اٹھی ہے رضیؔ میرے سخن زار کی خاک

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام