سانچہ:اس ماہ کی شخصیات

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
اس ماہ کی شخصیات
NaatKainat awais raza qadri.jpg اویس رضا قادری کراچی کے مشہور و معروف اور ہر دلعزیز نعت خواں ہیں ۔ آپ 17 اکتوبر 1969 کو میٹھا در ، کراچی میں پیدا ہوئے ۔ 8 سال کی عمر میںالحاج اشرف یوسفی سے متاثر ہوکر نعت خوانی شروع کی ۔ اویس رضا قادری کا عروج ان کی ایک عربی نعت "النبی صلوا علیہ " سے ہوا ۔ اور پھر وہ پاکستان کے صف اول کے نعت خوانوں میں شمار ہونے لگے ۔ اویس رضا قادری نے نعت خوانی کو مشن بنایا ہوا ہے ۔
Adeeb Rai Puri.jpg سید حسین علی المعروف ادیب رائے پوری 1928 میں رائے پور بھارت میں پیدا ہوئے. فارسی گھر کی زبان تھی ۔انکےفارسی اساتذہ میں مولانا عبدالرحمن الہ آبادی ، ماسٹر شیو پرشاد جبکہ شاعری میں فدا خالد دہلوی شامل ہیں ۔سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں پیر آفاق سہروردی سے دستِ بیعت تھے ۔ وہ 13 اگست 1947 کو پاکستان ہجرت کر کے آۓ ۔اور کراچی (سندھ ) میں مستقل سکونت اختیار کی ۔