"سوز میں تو ہے ساز میں تو ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}


شاعر:[[عرفان جعفری]]
شاعر:[[زبیر نور پوری]]


بشکریہ:[[عالم نظامی]]
بشکریہ:[[عالم نظامی]]

حالیہ نسخہ بمطابق 11:19، 23 جولائی 2023ء


شاعر:زبیر نور پوری

بشکریہ:عالم نظامی

حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سوز میں تو ہے ساز میں تو ہے

زندگانی کے راز میں تو ہے


تو ہویدا ہے سبزہ و گل سے

نغمئہ کن کے ساز میں تو ہے


تیرے قبضے میں فکر کی تنویر

ضوفشاں حرص و آز میں تو ہے


تو ہی ہے مستحق پرستش کا

سب کے روزہ نماز میں تو ہے


ختم تجھ پر ہے ہر گماں کا وجود

پنہاں درس مجاز میں تو ہے


اس زبیر حزیں کی کیا ہے بساط

جلوہ گر چشم باز میں تو ہے