"دل بہت بے قرار ہے آقا ۔ سید وحید القادری عارف" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: وحید القادری عارف {{نعت 2}} دل بہت بے قرار ہے آقا آپ کا انتظار ہے آقا آپ کا ذکر...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 25: سطر 25:




کچھ سہی آپ سے ہوں وابستہ
کچھ سہی آپ سے ہوں وابستہ
   
   
فضلِ پروردگار ہے آقا
فضلِ پروردگار ہے آقا
سطر 65: سطر 65:




آپ چاہیں تو کیا نہیں ممکن
آپ چاہیں تو کیا نہیں ممکن


آپ کا اختیار ہے آقا
آپ کا اختیار ہے آقا

نسخہ بمطابق 17:43، 27 جولائی 2019ء


شاعر: وحید القادری عارف

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دل بہت بے قرار ہے آقا

آپ کا انتظار ہے آقا


آپ کا ذکر ہے سکوں دل کا

آپ سے ہی قرار ہے آقا


آپ رہبر ہیں آپ ہی منزل

سہل اب رہگزار ہے آقا


میرا سب کچھ مری غلامی ہے

بس یہی افتخار ہے آقا


کچھ سہی آپ سے ہوں وابستہ

فضلِ پروردگار ہے آقا


کیا کہوں آپ سے چھپا تو نہیں

میرا جو حالِ زار ہے آقا


میں کہاں کیا مرا عمل نامہ

آپ پر انحصار ہے آقا


ہے یہی التجائے چشمِ نم

یہی دل کی پکار ہے آقا


اک نگاہِ کرم مری جانب

ہر نفس گنہگار ہے آقا


صیقلِ زنگِ دل کی حسرت ہے

دل پہ چھایا غبار ہے آقا


آپ کا لطف و جود و احساں ہو

ہر خزاں پھر بہار ہے آقا


اک اشارہ جو آپ فرمادیں

میری کشتی بھی پار ہے آقا


آپ چاہیں تو کیا نہیں ممکن

آپ کا اختیار ہے آقا


پاس اک بار پھر بلالیجے

آپ سے دوری بار ہے آقا


بارشِ نور میں نہانے کو

پھر یہ دل بیقرار ہے آقا


ذرہ ذرہ یہاں کا میرے لئے

گوہرِ شاہوار ہے آقا


سنگِ در ہو جبینِ عارف ہو

یہ دعا بار بار ہے آقا


مزید دیکھیے

پچھلا کلام | اگلا کلام | وحید القادری عارف کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | وحید القادری عارف کا مرکزی صفحہ