"حُضور کو جو بڑھائے رَبّ سے کمی اگرچہ شعور کی ہے ۔ واجد امیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
م (ADMIN نے صفحہ حُضور کو جو بڑھائے رَبّ سے کمی اگرچہ شعور کی ہے ۔ آصف جبار کو بجانب [[حُضور کو جو بڑھائے رَبّ سے کمی اگرچہ شعور کی ہے ۔ واجد امیر]...)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
شاعر : [[واجد امیر ]]
==={{نعت }} ===
==={{نعت }} ===


جب مجھے نعت کا اِک شعر عطا ہوتا ہے
جب مجھے نعت کا اِک شعر عطا ہوتا ہے

نسخہ بمطابق 17:11، 20 مارچ 2018ء

شاعر : واجد امیر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جب مجھے نعت کا اِک شعر عطا ہوتا ہے

میرے احساس کا عالم ہی جدا ہوتا ہے


اُنؐ کے دربار سے ہو اِذن تو ہر حرفِ جہاں

ہاتھ باندھے سرِ قرطاس کھڑا ہوتا ہے


گیان کی آنکھ سے جب گنبدِ خضرا دیکھوں

دھیان کا زرد شجر پل میں ہرا ہوتا ہے


طائرِ فکر اُڑے جانبِ طیبہ جب بھی

غم کے زندان سے وجدان رِہا ہوتا ہے


اُن کے نعلین کو جب دستِ تخیُّل چُھو لے

مشک و عنبر سے مرا سینہ بھرا ہوتا ہے


نعت لکھتے ہوئے جب اشک رواں ہو جائیں

اِک خطا کار کا وہ وقتِ دُعا ہوتا ہے


شہرِ سرکارؐ میں قامت کو جُھکاؤ صاحِب!

اِس طرح جھکنے سے قد اور بڑا ہوتا ہے


یاد آ جاتی ہے مکڑی کی فضیلت مجھ کو

جب مرے گھر میں کہیں جالا تنا ہوتا ہے


چڑھ کے نیزے پہ وہ کرتا ہے تلاوت واصفؔ

جو مرے شاہؐ کے شانوں پہ چڑھا ہوتا ہے