"بندہ ملنے کو قریب حضرت قادر گیا" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: __TOC__ '''نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ''' از امام احمد رضا خان بریلوی بندہ ملنے کو قریب...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 12: | سطر 12: | ||
بندہ ملنے کو قریب حضرت قادر گیا | بندہ ملنے کو قریب حضرت قادر گیا | ||
لمعہءِ باطن میں گمنے جلوہ | لمعہءِ باطن میں گمنے جلوہ ءِ ظاہر گیا | ||
تیری مرضی پا گیا سورج | تیری مرضی پا گیا سورج پھرا الٹے قدم | ||
تیری انگلی اٹھ گئی مہ کا کلیجا چر گیا | تیری انگلی اٹھ گئی مہ کا کلیجا چر گیا |
نسخہ بمطابق 17:10، 21 دسمبر 2016ء
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بندہ ملنے کو قریب حضرت قادر گیا
لمعہءِ باطن میں گمنے جلوہ ءِ ظاہر گیا
تیری مرضی پا گیا سورج پھرا الٹے قدم
تیری انگلی اٹھ گئی مہ کا کلیجا چر گیا
بڑھ چلی تیری ضیا اندھیر عالم سے گھٹا
کھل گیا گیسو ترا رحمت کا بادل گھر گیا
بندھ گئی ہوا سا وہ میں خاک اڑنے لگی
بڑھ چلی تیری ضیا آتش پہ پانی پھر گیا
تیری رحمت سے صفی اللہ کا بیڑا پار تھا
تیرے صدقے سے نجی اللہ کا بجرا تِر گیا
تیری آمد تھی کہ بیت اللہ مجرے کو جھکا
تیری ہیبت تھی کہ ہر بت تھر تھرا کر گر گیا
مومن ان کا کیا ہوا اللہ اس کا ہو گیا
کافر ان سے کیا پھرا اللہ ہی سے پھر گیا
وہ کہ اس در کا ہوا اللہ اس کا ہو گیا
وہ کہ اس در سے پھرا اللہ اس سے پھر گیا
مجھ کو دیوانہ بتاتے ہو میں وہ ہشیار ہوں
پاﺅں جب طوف حرم میں تھک گئے سر پھر گیا
رحمة للعالمین آفت میں ہوں کیسی کروں
میرے مولیٰ میں تو اس دل سے بلا میں گھر گیا
میں ترے ہاتھوں کے صدقے کیسی کنکریاں تھیں وہ
جن سے اتنے کافروں کا دفعتاً منہ پھر گیا
کیوں جناب بو ہریرہ تھا وہ کیسا جام شیر
جس سے ستر صاحبوں کا دودھ سے منہ بھر گیا
ق واسطہ پیارے کا ایسا ہو کہ جو سنی مرے
یوں نہ فرمائیں ترے شاہد کہ وہ فاجر گیا
عرش پر دھومیں مچیں وہ مومن صالح ملا
فرش سے ماتم اٹھے وہ طیب و طاہر گیا
اللہ اللہ یہ علوِ خاص عبدیت رضا
بندہ ملنے کو قریب حضرت قادر گیا
ٹھوکریں کھاتے پھرو گے ان کے در پر پڑ رہو
قافلہ تو اے رضا اوّل گیا آخر گیا
حدائق بخشش
پچھلا کلام
خراب حال کیا دل کو پُر ملال کیا