"بھلا کس دن نہ تھا کس شب نہیں تھا ۔ حنیف نازش" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 6: سطر 6:




بھلا کس دن نہ تھا، کس خسب نہیں تھا
بھلا کس دن نہ تھا، کس شب نہیں تھا


کرم میرے نبی کا کب نہیں تھا
کرم میرے نبی کا کب نہیں تھا

نسخہ بمطابق 06:01، 31 دسمبر 2017ء


شاعر: حنیف نازش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بھلا کس دن نہ تھا، کس شب نہیں تھا

کرم میرے نبی کا کب نہیں تھا


گواہی دے رہے تھے سنگریزے

جوازِ کفرِ بوجہل اب نہیں تھا


سواری کو براق آیا جِناں سے

وہ کوئی عام سا مرکب نہیں تھا


جمال ان کا رہا پردوں میں مستور

جو عالم پر کھلا وہ سب نہیں تھا


لگی تیغِ علی مرحب کے سر پر

تو اس دنیا میں پھر مرحب نہیں تھا


مِلا حسان کو منبر نبی کا

بڑا اس سے کوئی منصب نہیں تھا


وہ قربِ خاص میں اس وقت بھی تھے

کہ تھا کا لفظ تک بھی جب نہیں تھا


لگی کس طرح ٹھوکر، کیوں گِرے ہو

درودِ پاک وردِ لب نہیں تھا

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام