"میں کبھی نثر کبھی نظم کی صورت لکھوں ۔ ابراہیم حسان" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ابراہیم حسان ==== {{نعت}} ==== میں کبھی نثر کبھی نظم کی صورت لکھوں تیری صورت تیری س...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
 
[[زمرہ: میم]]
شاعر: [[ابراہیم حسان]]
شاعر: [[ابراہیم حسان]]



نسخہ بمطابق 13:42، 23 اگست 2017ء

شاعر: ابراہیم حسان

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں کبھی نثر کبھی نظم کی صورت لکھوں

تیری صورت تیری سیرت تری مدحت لکھوں


تیری نعمتیں کبھی الہام کی صورت اتریں

آنکھ میں خواب لیے رازِ حقیقت لکھوں


مسجدیں مدرسے بارود کی زد میں آئے

کس طرح شعر میں اُمّت کی مصیبت لکھوں


یادِ طیبہ میں برستی رہیں آنکھیں میری

کیسے اشکوں سے میں نغماتِ عقیدت لکھوں


اس کے الفاظ میں کِھلتے ہیں عقیدت کے گلاب

تیری تعریف میں جو بھی میں عبارت لکھوں


پورے قرآن میں توصیف لکھی ہے تیری

اس کو پڑھ پڑھ کے تری شانِ رسالت لکھوں


بزم میں ہوں تو زباں پہ ہو ترا ذکرِ جمیل

ہو جو تنہائی میسّر تری الفت لکھوں


ماں نے بچپن میں مجھے یہ بھی نصیحت کی تھی

جب تلک زندہ رہوں آپ کی مدحت لکھوں