"محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر دلو رام کوثری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 34: سطر 34:
[[ اقتدار احمد خان ]]
[[ اقتدار احمد خان ]]


==== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


[[ دلو رام کوثری ]] | [[ غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی ]]
[[ دلو رام کوثری ]] | [[ غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی ]]

نسخہ بمطابق 22:31، 6 مارچ 2017ء


شاعر: دلو رام کوثری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر

ہندو ہے ایک احمد مرسل کا مدح گر


ہے بت پرست گرچہ وہ، لیکن ہے نعت گو

احمد کی نعت لکھتا ہے دنیا میں بیشتر


ہے نام دلو رام، تخلص ہے کوثری

لے جائیں اس کو خلد میں یا جانب سقر


سنتے ہی یہ ملائکہ سے اک انوکھی بات

فرمایا ذوالجلال نے جنت ہے اس کا گھر

اللہ اکبر، احمد مرسل کا یہ لحاظ

کی حق نے لطف کی سگ دنیا پہ بھی نظر


شراکتیں

اقتدار احمد خان

مزید دیکھیے

دلو رام کوثری | غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی