"عرب کی سرزمیں پر جوں ہی وہ ماہ تمام آیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(«{{بسم اللہ }} شاعر:دانش نور پوری بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === عرب کی سرزمیں پر جوں ہی وہ ماہ تمام آیا ملائک کی طرف سے آمنہ بی کو سلام آیا الہی کاش محشر میں مرے سرکار فرمائیں وہ دیکھو ہند سے میرے غلاموں کا غلام آیا شب معراج جب سرکار پہنچ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 30: سطر 30:
تمہارے نام لیوا ہند میں مظلوم ہیں آقا
تمہارے نام لیوا ہند میں مظلوم ہیں آقا


دعا فرمایے ان پر بڑا مشکل مقام آیا
دعا فرمایے ان پر بڑا مشکل مقام آیا


صبا تو آرہی ہے شہر طیبہ سے بتا مجھ کو
صبا تو آرہی ہے شہر طیبہ سے بتا مجھ کو

حالیہ نسخہ بمطابق 14:50، 2 اگست 2023ء


شاعر:دانش نور پوری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عرب کی سرزمیں پر جوں ہی وہ ماہ تمام آیا

ملائک کی طرف سے آمنہ بی کو سلام آیا

الہی کاش محشر میں مرے سرکار فرمائیں

وہ دیکھو ہند سے میرے غلاموں کا غلام آیا

شب معراج جب سرکار پہنچے مسجد اقصی

پکارا انبیاء نے سارے نبیوں کا امام آیا

نبی ءِ خاتم المرسل بھی جب تشریف لے آئے

سمجھ لو اے جہاں والو جہاں کا اختتام آیا

درود پاک سے میرا مقدر ہو گیا روشن

درود پاک کا یہ مشغلہ بھی خوب کام آیا

تمہارے نام لیوا ہند میں مظلوم ہیں آقا

دعا فرمایے ان پر بڑا مشکل مقام آیا

صبا تو آرہی ہے شہر طیبہ سے بتا مجھ کو

کہ میرے واسطے بھی کوئی آقا کا پیام آیا

زمیں پر عدل و صلح و آشتی قائم ہوئی دانش

ذریعے سے میرے آقا کے اک ایسا نظام آیا