"صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے ۔ منور بدایونی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(2 صارفین 5 کے درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ:خاص نعتیں]]


شاعر : [[منور بدایونی]]
شاعر : [[منور بدایونی]]
سطر 63: سطر 65:
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===


 
[http://www.naatview.com/1383-2/ | ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی آواز میں]




==== مزید دیکھیے ====
==== مزید دیکھیے ====


[[منور بدایونی]]
[[ نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں ۔ منور بدایونی | جسے چاہا در پہ بلا لیا ، جسے چاہا اپنا بنا لیا ]] |  [[صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے ۔ منور بدایونی | صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے ]] | [[نعت محبوبِ داور سند ہو گئی۔ منور بدایونی | نعت محبوبِ داور سند ہو گئی ]] |  [[اللہ نے یہ شان بڑھائی ترے در کے ۔ منور بدایونی | اللہ نے یہ شان بڑھائی ترے در کے]] | [[سر ِ میدان ِ محشر جب مری فرد عمل نکلی ۔ منور بدایونی | سر میدان ِ محشر جب مری فرد عمل نکلی ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 05:14، 22 اکتوبر 2017ء


شاعر : منور بدایونی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے

آگیا وہ نور والا جس کا سارا نور ہے


بزم طیبہ کیسی نورانی ہے، کتنا نور ہے

نور ہے پھر نور کس کا جو سراپا نور ہے


عرش نوری، فرش نوری، ذرہ ذرہ نور ہے

نور کا دربار ہے، ہر سمت چھایا نور ہے


ڈالی ڈالی نور کی ہے پتا پتا نور ہے

گل کھلے ہیں نور کے گلشن میں مہکا نور ہے


میں تہی دامن ہوں داتا تیرے گھر کا نور ہے

لا الٹ دے آج اس دامن میں جتنا نور ہے


جگمگا اٹھے ہیں عرش و فرش و کرسی نور سے

اللہ اللہ کیا چمک، کیا روشنی، کیا نور ہے


جذب ہے ہر چشم بینا میں اسی سائے کا نور

نور کا سایہ نظر کیا آئے سایا نور ہے


تجھ سے پائی ہے تجلی چشم مہر و ماہ نے

تو وہ تارا ہے کہ اعلیٰ نور والا نور ہے


جس نے جو کچھ نور پایا، سب تری سرکار سے

نور کی سرکار کا، تو سب سے پہلا نور ہے


اس طرف بھی اک نگاہِ نور اے نور الہٰ

میں سراپا معصیت ہوں تو سراپا نور ہے


اے منور، ایک میری ہی نظر پر بس نہیں

ہر نظر ہر آنکھ کے پردے میں اس کا نور ہے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی آواز میں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جسے چاہا در پہ بلا لیا ، جسے چاہا اپنا بنا لیا | صبح میلادالنبی ہے کیا سہانا نور ہے | نعت محبوبِ داور سند ہو گئی | اللہ نے یہ شان بڑھائی ترے در کے | سر میدان ِ محشر جب مری فرد عمل نکلی