"سرکارﷺ کی باتیں" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(«{{بسم اللہ }} زمرہ : کتابوں کا تعارف کتاب : سرکارﷺ کی باتیں شاعر: تنویر سیٹھی پبلشر: طلوعِ اشک پبلیکیشنز 0300-4850461 صفحات : 112 قیمت: 500 روپے سال ِ اشاعت : 2023 تعارف کنندہ : ارسلان ارشد === سرکارﷺ کی باتیں === تنویر سیٹھی پر ربِ کریم کا خاص فض...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
[[فائل:FB IMG 1690887647961.jpg|تصغیر|Title]]
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}



حالیہ نسخہ بمطابق 11:12، 1 اگست 2023ء

Title

کتاب : سرکارﷺ کی باتیں

شاعر: تنویر سیٹھی

پبلشر: طلوعِ اشک پبلیکیشنز 0300-4850461

صفحات : 112

قیمت: 500 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

سرکارﷺ کی باتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تنویر سیٹھی پر ربِ کریم کا خاص فضل و کرم ہے کہ کچھ ہی عرصے کے وقفے سے اُن کا دوسرا مجموعہء نعت منظر عام پر آگیا ہے۔ وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تنویر سیٹھی بنیادی طور پر بینکاری کے شعبہ سے منسلک ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ اُن کا ادبی ذوق و شوق بھی دیدنی ہے نعت کے علاوہ بھی ان کی ڈیڑھ درجن کے قریب کتب شائع ہو چکی ہیں۔

"سرکارﷺ کی باتیں" کے ابتدائی صفحات پر اعظم توقیر، عاصم عاصی اور زاہد اقبال بھیل کے کتاب اور صاحبِ کتاب بارے تاثرات ہیں جبکہ اس کتاب میں موجود نعوت کی تعداد 57 ہے۔ زیادہ تر نعتیں معروف بحور پر آسان الفاظ کے ساتھ لکھی گئی ہیں جو محافلِ نعت میں پڑھنے کے لئے اچھا انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فلک سے روشنی ہے ایک پھوٹنے والی

حجابِ شب کو ہٹاؤ کہ نعت لکھتے ہیں


یا محمد یا خدا جانے حقیقت نعت کی

لامکاں سے بھی ہے آگے جب کہ رفعت نعت کی

میری آنکھوں میں اُجالے بھر گئے تھے اُس گھڑی

جب کتاب اپنی میں، مَیں نے کی زیارت نعت کی


ہے جب کہ خزاؤں نے اُجاڑا اِسے آقاﷺ

سرسبز رُتیں آئیں شجر پر تو کرم ہو


ابرِ رحمت کی چمک کو لئے جائیں آؤ

طیبہ پہنچیں تو پھر اک جشن منائیں آؤ