"نہیں کائنات میں دوسرا وہ کلیم ہو کہ خلیل ہو ۔ ازہر درانی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ازہر درانی ==== {{نعت}} ==== نہیں کائنات میں دوسرا وہ کلیم ہو کہ خلیل ہو جو حبیبِ رب...) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 2: | سطر 2: | ||
شاعر: [[ازہر درانی]] | شاعر: [[ازہر درانی]] | ||
مطبوعہ : [[نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27]] | |||
==== {{نعت}} ==== | ==== {{نعت}} ==== | ||
سطر 36: | سطر 38: | ||
=== مزید دیکھیے === | |||
{{منتخب شاعری }} |
حالیہ نسخہ بمطابق 11:49، 15 دسمبر 2017ء
شاعر: ازہر درانی
مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نہیں کائنات میں دوسرا وہ کلیم ہو کہ خلیل ہو
جو حبیبِ ربِّ جمیل ہو ، جو مِرے نبی کا مثیل ہو
مِری سانس سانس میں ہے رچی ، ترے ذکر و فکر کی چاشنی
تِرا مقتدی ہوں میں اے نبی ، مِری روح کیسے علیل ہو
نہیں غم ، کہ سیرتِ مصطفی ، ہے قدم قدم مِری رہنما
مِری زندگانی کا راستہ ، رہے مختصر ، کہ طویل ہو
تِری خوش نوائی کی خیر ہو ، جو زمیں پہ کوثرِ خلد تھی
ہوئیں سیر خلقتیں اس طرح ، تِرا لحن جیسے سبیل ہو
مِرا نام جائے جہاں جہاں ، تِرا ذکر آئے وہاں وہاں
مِری ذات یوں شہِ دوسرا ، تِری روشنی کی دلیل ہو
کرے شاعری مگر اے نبی ! تِری نعت جو نہ کہے کبھی
کوئی ایسا بھی نہ ہو کم سخن ، کوئی ایسا بھی نہ بخیل ہو