"ہمارے راہبر تم ہو ہمارے پیشوا تم ہو" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(« ہمارے راہبر تم ہو ہمارے پیشوا تم ہو بسر ہے جس کے پیچھے زندگی وہ آسرا تم ہو زمانہ گنگ ہے جس کی فصاحت کے مقابل میں خدا شاہد جہاں میں وہ خطیب خوشنوا تم ہو کبھی مایوس در سے آج تک لوٹا نہیں کوئی بساط جود پر روشن نشان ارتقا تم ہو تمہارے نام کی ضو س...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}


شاعر:[[زبیر نور پوری]]
بشکریہ:[[عالم نظامی]]
=== {{نعت}} ===
ہمارے راہبر تم ہو ہمارے پیشوا تم ہو
ہمارے راہبر تم ہو ہمارے پیشوا تم ہو



حالیہ نسخہ بمطابق 11:11، 23 جولائی 2023ء


شاعر:زبیر نور پوری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہمارے راہبر تم ہو ہمارے پیشوا تم ہو

بسر ہے جس کے پیچھے زندگی وہ آسرا تم ہو


زمانہ گنگ ہے جس کی فصاحت کے مقابل میں

خدا شاہد جہاں میں وہ خطیب خوشنوا تم ہو


کبھی مایوس در سے آج تک لوٹا نہیں کوئی

بساط جود پر روشن نشان ارتقا تم ہو


تمہارے نام کی ضو سے ہے دل کی بزم میں رونق معطر روح ہے جس سے وہ عطر جانفزا تم ہو


جہاں جاتا ہوں بہر رہبری موجود رہتے ہو

زمیں سے تا فلک تم ہو خلا اندر خلا تم ہو


قیادت پر تمہاری رشک کرتے ہیں خرد والے

بھٹکنے کا کسے خطرہ جو میر کارواں تم ہو


زبیر بینوا کے ذکر پر ہی اکتفا کیسا

سبھی پر لطف جس کا عام ہے وہ مرحبا تم ہو