"ذکر احمد سے منور میرا سینہ کر دے ۔ آصف مرزا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: آصف مرزا برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== ذکرِ احمد سے منور میرا س...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 11:44، 20 دسمبر 2017ء


شاعر: آصف مرزا

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ذکرِ احمد سے منور میرا سینہ کر دے مرے مولا ، میرے یثرب کو مدینہ کر دے

دل صنم خانۂ دنیا میں ہوا ، سنگ خصال اپنا ہم رنگ بنا ، اور نگینہ کر دے


اب کہیں اور گوارہ ہی نہیں ، جائے قرار اپنے رستے میں مقرر ، مرا جینا کر دے

مجھ پہ یوں ٹوٹ کے برسے تری رحمت کاسحاب آبِ اغیار سے خالی ، مرا مینا کر دے


دل دیا ہے تو اسے درد شناسی ہو عطا آنکھ بخشی ہے جو تو نے ، اسے بینا کر دے

جا کے نکلے وہ سرِ حشر کنارِ کوثر چشمِ گریاں میں رواں میرا سفینہ کر دے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام