رؤف امروہوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نام ا لحاج مرزا (ماسٹر) حافظ محمد عبدالرؤف، تخلص رؤف اور امروہوی علاقائی نسبت ہے۔ سال پیدائش 1894ء اور وطن امروہہ (یو۔پی)انڈیا ہے۔

شعر گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رؤف امروہوی درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ رہے۔ 1915ء میں جگرمرادآبادی کے اصرار پر غزل کہی جس پر خود جگر مرادآبادی نے اصلاح دی۔ قطب وقت حضرت شاہ حمایت اللہ سے ارادت کا شرف حاصل ہے۔ عبدالرؤف رؤف امروہوی ایک صاحب نسبت اور قادرالکلام شاعر تھے

نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد حسین صدیقی نے تذکرہ ’کشورِ اولیاء امروہہ‘ (مطبوعہ: محمد حسین اکیڈمی، کراچی، 1999ء ) میں رؤف امروہوی کا تذکرہ بہت محبت اور احترام سے کیا ہے۔ آپ کی نعت گوئی کا تذکرہ اور خصوصیت کے ساتھ آپ کی مدینہ طیبہ میں عجب شان سے طلبی کو بہت ہی خوبصورت انداز میں رقم کیا ہے۔

نمونہ ءِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرمایہ رؤف امروہوی کا حسن آغاز اللہ رب العزت کی حمد پاک سے ہوا ہے۔ حمدیہ اشعار ملاحظہ کیجیے۔

اے کہ ہر شے میں تیرا جلوا ہے

اے کہ ہر چشم تجھ سے بینا ہے

تو ہی معبودِ لاشریک لہٗ

تو ہی مقصود دیر و کعبا ہے

آپ کی پہلی نعت سرمایہ رؤف میں ولادتِ مصطفی یعنی عیدمیلادالنبی کے پُرمسرت حوالے سے ہے:

صبا اٹھکیلیاں کر آج موقع ہے مسرت کا

یہ دن ہے حضرت ختم الرسالت کی ولادت کا

خانوادہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رؤف امروہوی نے یکے بعد دیگرے 4 شادیاں کیں۔ 5 بیٹے اور تین بیٹیاں تولد ہوئیں۔ آپ کی نسبت اور تربیت کا یہ فیضان ہے کہ آپ کے صاحبزادگان بھی شعبہ حمد و نعت کا ایک معتبر حوالہ ہیں۔

حامد امروہوی "سرمایہ رؤف امروہوی" کے مرتب اور شکاگو امریکہ میں مقیم ہیں۔ حامد امروہوی کے بھی تین حمد، نعت و مناقب پر مشتمل مجموعہ ہائے کلام مدحت کے پھول، خیابان ارم اور جوئبارِ بخشش شائع ہو چکے ہیں۔ جب کہ آپ کے بڑے بھائی سیفی امروہوی کا نکہتیں حمد و نعت اور چھوٹے بھائی کے دو مجموعہ ہائے کلامِ حمد و نعت راز بخشش اور آرزوئے بخشش بھی شائع ہو چکے ہیں۔ اس پورے خانوادے کا سرمایہ حمد، نعت و مناقب ضرب المثل ہے

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انتقال 16 دسمبر 1986ء مطابق ۱۳؍ ربیع الثانی ۱۴۰۷ھ کو ہوا۔ آپ کا مدفن درگاہِ حضرت شاہ شرف الدین سہروردی، شاہ ولایت امروہہ (انڈیا) میں ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلیات رووف امروہوی کا تعارف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرمایہ ءِ رووف امروہوی

صاحب کلیات شعراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]