ان سا کوئی نہ دیکھا جہاں میں امیں ۔ اشرف طالب

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : اشرف طالب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان سا کوئی نہ دیکھا جہاں میں امیں

ذات اقدس پہ ہے مجھ کو کامل یقیں


سید المرسلیں ہیں سراج منیر

آپ نورالہدیٰ آپ نورِ مبیں


جو بھی الفت میں سرکار کی کھو گیا

راستہ اس کا تگتی ہے خلدِ بریں


وہ ہیں محبوب رب وہ ہیں خیرالبشر

ان سا کوئی نہیں ان سا کوئی نہیں


ان کے روضے کی جب ہو زیارت نصیب

جاں نکل جائے طالب ہماری وہیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام