الہیٰ ! جب سے تجھ سے رابطہ ہے ۔ ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: ذوالفقار علی دانش

حمد ِباری تعالی جل جلالہ[ماخذ میں ترمیم کریں]

الہیٰ ! جب سے تجھ سے رابطہ ہے

سکوں قلب و نظر کو مل گیا ہے


مرا ایماں ہے ، تُو واحد ہے یا رب !

نبی تیرا محمد مصطفےٰ ہے


شفیع المذنبیں تیرا نبی ہے

خطا کاروں کو مژدہ جاںفزا ہے


تُو ہی معبود ہے ، مسجود ہے تُو

تُو ہی خالق ہے ، مالک ہے ، خدا ہے


عبادت ہے تری مقصود اپنا

تُو ہی ہے مبتدا ، تُو منتہا ہے


خدا کو ایک مانو ، شرک چھوڑو

یہی تیرے محمد نے کہا ہے


تجھی سے حاجتیں سب مانگتے ہیں

تُو ہی مشکل کشا ، حاجت روا ہے


چلا اُس راستے پر جو ہے سیدھا

جو تیرے مصطفےٰ کا راستہ ہے


از آدم تا محمد اس جہاں میں

ترے لطف و کرم کا سلسلہ ہے


میسّر ہو شفاعت مصطفےٰ کی

ترے دانش کی اتنی التجا ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پچھلا کلام | اگلا کلام | ذوالفقار علی دانش کی حمدیہ و نعتیہ شاعری | | ذوالفقار علی دانش