آئے رسول پاک تو منظر بدل گیا ۔ شاکر کنڈان
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: شاکر کنڈان
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
آئے رسولِ پاک تو منظر بدل گیا
اس کائناتِ عشق کا محور بدل گیا
ہے دانشِ حیات کو حیرت اس امر پر
کیسے گرے ہوؤں کا مقدّر بدل گیا
یہ معجزہ ہے آپ کی سیرت کا سربسر
کسریٰ خیال ہوگیا، قیصر بدل گیا
مژدہ تھا یہ بھی آپ کی آمد کا دہر کو
ماننِد گِل، دہکتا ہر اخگر بدل گیا
شاکر خیال وفکر ونظر، جذب واشتیاق
آکاشِ دل کا حتیٰ کہ خاور بدل گیا
