26 ستمبر 2017 ۔ نعت ورثہ میں صبیح الدین رحمانی کی آمد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Temp naat virsa.jpg

پاکستان کے معروف نعت گو نعت خواں،نعت کے حوالے سے درجنوں کتابوں کے مولف، نعت ریسرچ سنٹر، کراچی کے صدر صبیح الدین رحمانی آج 26 ستمبر 2017 کو لاہور میں مصروف عمل رہے ۔ بہت سی دیگر سرگرمیوں میں ایک اہم سرگرمی نعت ورثہ کی ٹیم سے پاکستان میں نعت خوانی کی تاریخ پر تحقیق کے حوالے سے ہونے والی ایک ملاقات تھی ۔ اس ملاقات میں نعت ورثہ کی طرف سے معروف نعت خوانان اختر حسین قریشی، ارشاد اعظم چشتی ، توفیق احمد توفیق ، عابد روف قادری، انٹرنیشنل نعت مرکز، لاہور کے صدر ارسلان احمد ارسل ، نعت کائنات کے ایڈیٹر ابوالحسن خاور اور نعت ورثہ کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ صابر نائب نے شرکت ۔ تلاوت و نعت کے بعد صابر نائب نے اب تک ہونے والی تحقیق اور اس کے معیار پر آگاہی دی ۔ جس پر حاضرین نے اپنی آراء دیں ۔ طے یہ پایا کہ پہلے مرحلے میں ان نعت خوانوں کے حالات زندگی پر کام کیا جائے گا جو
  • کم از کم کسی ایک صوبے میں نامور ہوں
  • نعت خوانی میں اس کی روایت اور آداب کا خیال رکھتے ہوں ۔
  • 1980 سے پہلے پیدا ہوئے ہوں ۔
  • مضافات میں نعت خوانی کے فروغ کے لیے ان شرائط کو کچھ نرم کیا جا سکتا ہے لیکن بڑے شہروں میں ان شرائظ کی سختی سے پابندی کی جائے

یہ نشست قریبا دو گھنٹے جاری رہی ۔ اور اس کام میں خیر وبرکت کی دعاوں پر اختتام پذیر ہوئی ۔

کیا آپ جانتے ہیں؟
Naat Kainat Qaseed al burda.png

قصیدہ بردہ شریف کے شاعر امام بوصیری شاعر نسلاً بربر تھے۔اور شاعر ی میں ابنِ حناء کی سرپرستی حاصل تھی ۔اُن کی تمام تر شاعری کا مرکز و محور مذہب اور تصوف رہا۔ تصوف میں ابو الحسن شاذلی کی بیعت کی۔ امام بوصیری کی وفات 694ھ یا 695ھ یا 696ھ میں اسکندریہ میں ہوئی ۔

Jami.jpg

مولانا نور الدین عبد الرحمن المعروف مولانا جامی ((1414-1492)) صوبہ خراسان کے ایک قصبہ خرجرد میں پیدا ہوئے۔اوائل عمر ہی میں آپ اپنے والد کے ساتھ ہرات اور پھر سمرقند کا سفر کیا ۔

Naat Kainaat P Seemab Akbar Abadi.jpg

سیماب اکبر آبادی کا بنیادی وصف آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذات گرامی سے بے پناہ عشق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی نعت گوئی اور ان کی قومی و ملی شاعری میں جگہ جگہ اللہ کے پیارے رسول صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی الفت و محبت کے حوالے ملتے ہیں۔

Dargah ala hazrat ahmad raza by sambhali turki-d41h2at.jpg
معروف شعراء اور نعت گوئی : احمد فراز
Naat kainaat ahmad faraz.jpeg

احمد فراز (4 جنوری 193125 اگست 2008) ء میں میں پیدا ہوۓ ۔ اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ۔ ایڈورڈ کالج ( ) میں تعلیم کے دوران ریڈیو پاکستان کے لۓ فیچر لکھنے شروع کیے ۔ جب ان کا پہلا شعری مجموعہ ” تنہا تنہا ” شائع ہوا تو وہ بی اے میں تھے ۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد ریڈیو سے علیحدہ ہو گئے اور یونیورسٹی میں لیکچر شپ اختیار کر لی ۔ ۔ یونیورسٹی کی ملازمت کے بعد پاکستان نیشنل سینٹر (پشاور) کے ڈائریکٹر مقرر ہوۓ ۔ انہیں 1976 ء میں اکا دمی ادبیات پاکستان کا پہلا سربراہ بنایا گیا ۔ بعد ازاں جنرل ضیاء کے دور میں انہیں مجبورا جلا وطنی اختیار کرنی پڑی ۔

احمد رضا خان بریلوی کی تربیت ایک علمی گھرانہ میں ہوئی جس کے نتیجہ میں آپ نے صرف چار ، پانچ برس کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ ختم کرلیا تھا اور اپنی بے پنا ہ خداداد صلاحیتوں اور حیرت انگیز قوت حافظہ کی بناء پر صرف تیرہ سال اور دس ماہ کی عمر میں علم تفسیر، حدیث، فقہ و اصول فقہ، منطق و فلسفہ علم کلام اور مروجہ علوم دینیہ کی تکمیل کرلی