یہ فضا مہک رہی ہے یہ گگن مہک رہا ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
"عالم نظامی"

شاعر: عالم نظامی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ فضا مہک رہی ہے یہ گگن مہک رہا ہے

ہے لبوں پہ نعت احمد میرا من مہک رہا ہے


جس دن سے اس چمن میں سرکار مرے آئے

اس دن سے عطر بن کر یہ چمن مہک رہا ہے


جسے نام مصطفیٰ پر کبھی خرچ کردیا تھا

مرے نامئہ عمل میں وہی دھن مہک رہا ہے


محسوس کی نبی نے جن سے وفا کی خوشبو

انہیں بزرگوں کے دم سے یہ وطن مہک رہا ہے


ہے ترے کرم کا دریا مرے فکرو فن پہ غالب

یہ جو اہل بزم فن پہ مرا فن مہک رہا ہے


ہے یہ ذکر غنچہ و گل کے لبوں پہ کس کا عالم

کہ چمن کی تتلیوں کا بھی بدن مہک رہا ہے