یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک ۔ اکبر شاہ وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اکبر شاہ وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک


جان کر کافی سہارا لیا ہے در تمہارا

خلق کے وارث خدارا لو سلام اب تو ہمارا


یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

آپ شاہِ انس وجاں ہو وارثِ کون ومکاں ہو


رہنمائے دو جہاں ہو پیشوائے مرسلاں ہو

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک


نورِ ربّ العالمیں ہو جلوہ حق الیقیں ہو

سرورِ دنیا ودیں ہو دل میں آنکھوں میں مکیں ہو


یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

عاشقِ مائل کی سن لو بانی محفل کی سن لو


سامعین کے دل کی سن لو اکبر بسمل کی سن لو

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک


میرے مولا میرے سرور ہے یہی ارمان اکبر

پہلے قدموں پر رکھے سر پھر کہے یہ سر ٹھا کر


یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک