ہیرے جواہرات نہ دنیا نصیب ہو

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر:عرفان جعفری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہیرے جواہرات نہ دنیا نصیب ہو

خواہش تو بس یہی ہے مدینہ نصیب ہو


ہم بھی کریں گے ناز ہمارے نصیب پر

گر آپ کے دیار میں رہنا نصیب ہو


عود و مخلطاط کی خواہش نہیں مجھے

جنت میں بھی حضور، پسینہ نصیب ہو


میں جانتا ہوں عشق میں کمیاں بہت رہیں

لیکن شفاعتوں کا خزینہ نصیب ہو


خوابوں میں دیکھنے کی تمنا ہی رہ گئ

آنکھوں کو انتظار کا تحفہ نصیب ہو


چمکیں مرے خیال اندھیروں میں جا بہ جا

شعرو سخن کو لفظ کا سونا نصیب ہو


عرفان جی حیات کی معراج ہے یہی

نقش قدم پہ آپ کے چلنا نصیب ہو