ہر گھڑی لب پہ مرے تیری ثنا ہے آقا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد اعظم مرزا

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر گھڑی لب پہ مرے تیری ثنا ہے آقا

نعت کہنا بھی تو اک تیری عطا ہے آقا


آپ کے در سے کوئی خالی نہیں ہے لوٹا

مجھ خطا کار کو بھی طلب شفا ہے آقا


آپ کے دم ہی سے ہے کون و مکاں میں رونق

یہ تو سب آپ کی بعثت کا صلہ ہے آقا


غم میں ہوں گریہ کناں بلبل نالاں کی طرح

" اب تو ہر موئے بدن دست دعا ہے آقا "


یاد آتا ہے مدینہ تو میں کھل جاتا ہوں

زخم عصیاں کی وہاں ملتی دوا ہے آقا


مار ڈالا ہے مجھے اپنوں نے بیگانوں نے

کون دنیا میں مرا تیرے سوا ہے آقا


صدقہ حسنین کا آپ آئیے مدد کو میری

مجھ سے ہر شخص یہاں بگڑا ہوا ہے آقا


خواب میں بخت مرے جاگیں بوصیری کی طرح

آپ کے در کا یہ اعظم بھی گدا ہے آقا