کرم مانگتا ہوں عطا مانگتا ہوں الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرم مانگتا ہوں عطا مانگتا ہوں الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

عطا کر تو شانِ کریمی کا صدقہ دلا دے الہی رحیمی کا صدقہ


نہ مانگوں گا تجھ سے تو مانگوں گا کس سے تیرا ہوں میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

الہی ہمیں شاد ومسرور رکھنا بلاوؔں سے ہم کو سدا دُور رکھنا


پریشانیاں ہم کو گھیرے ہوئے ہیں پریشانیوں سے پناہ مانگتا ہوں

جو مفلس ہیں سن کو تو دولت عطا کر جو بیمار ہیں ان کو صحت عطا کر


مریضوں کی خاطر دعا مانگتا ہوں الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

ہوا ہے نہ مویوس تیرا سوالی پھرا ہے نہ کوئی تیرے در سے خالی


یہاں تیری خاطر جمع سب ہو میں سب کی طرف سے دعا مانگتا ہوں

الہی تجھے واسطہ پنجتن کا ہو شاداب غنچہ دلوں کے چمن کا


الہی تجھے واسطہ غوث الوریٰ کا الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں