نہ کیوں مائل ہو دل سوئے محمد منشی سالک رام سالک گراروی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: منشی سالک رام سالک گراروی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نہ کیوں مائل ہو دل سوئے محمد

کہ دلکش ہے بہت خوئے محمد


کہے دیتی ہے زردیءرخ مہر

کہ ہے وارفتہءروئے محمد


مشام جان عاشق ہو معطر

جو پھیلے بوئے گیسوئے محمد


نہیں درکار مجھ کو جاہ و حشمت

ملے دریوزہءکوئے محمد


جھکے جنت میں طوبی بہر تعظیم

جو دیکھے قد دلجوئے محمد


زلیخا کی طرح یوسف ہوں بیتاب

جو دیکھیں خواب میں روئے محمد


ہوائے سیر جنت ہے جو اے دل

تو چل کر دیکھ لے کوئے محمد

دل عاشق نہ ہو دو ٹکڑے کیونکر


کھنچی ہے تیغ ابروئے محمد


پئے بخشائش امت ہیں سرگرم

عجب بے مثل ہے خوئے محمد

تمنا ہے کہ بعد مرگ سالک

مرا مدفن بنے کوئے محمد


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف: اقتدار احمد خان

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

غیر مسلم شعراء کے نعت گوئی