نشیدِ مدحت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نشید مدحت،نعتیہ مجموعہ

تعارف : احمد زوہیب

سال اشاعت:2021

"نشیدِ مدحت" جینیوا میں مقیم خوبصورت شاعر افضل شیر کا نعتیہ مجموعہ ہے جسےنعت آشنا پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے ۔افضل شیر کی نعتیہ شاعری جذبوں کی صداقت ،عقیدت اور حبِ سرکار ﷺسے لبریز ہے ،سلیس اور رواں دواں یہ شاعری اپنے اندر عہدِ موجود کی نعت کے تمام خواص سمیٹے ہوئے ہے ۔مصرعوں کی خوبصورت بُنت ہو ،مضامین ہوں ،شعری زمینیں ہوں یا حسنِ تراکیب نشید مدحت کا شاعر کہیں ڈگمگاتا نظر نہیں ۔انکے اشعار لطافتِ سخن اور معنی و اظہار کی رعنائیوں سے بھرپور ہیں ۔افضل شیر صاحب کی شعری جمالیات انہیں میدانِ نعت کے منفرد اور چنیدہ نعت گو حضرات میں شامل کرتی ہیں۔دعا ہے کہ وہ یونہی نعت کے میدان میں اپنے خالص اور رنگارنگ جذبات کو زبان دیتے رہیں ۔افضل شیر نعتیہ ادب میں بہت سی نئی تراکیب اور خوبصورت شعری زمینوں کے ساتھ اپنا پہلا کامیاب پڑاو ڈال رہے ہیں۔میں تہہِ دل سے انکے اس عقیدت نامے کا خیر مقدم کرتا ہوں امید ہے وہ آئندہ وہ بھی اسی لگن سے نعت پر کام جاری رکھیں گے مولا انکے سخن میں برکتیں عطا فرمائے ۔آمین

کتاب سے کچھ اشعار دیکھیے

اسی امید پر ہر شب کمر باندھی عقیدت نے

کوئی حرفِ تمنا آپ کی مدحت کو چھو آئے __

گنگنانے لگی سانسوں میں صدا مدحت کی

دل کی دنیا پہ محبت کا صحیفہ اترا

__

جب سے اس نطق نے دیکھی ہے درودں کی بہار

قلبِ مضطر پہ کرم بار ہوئے چین کے رنگ

__

ہمیشہ اپنے کرم کے مکان میں رکھا

حضور آپ نے کتنے دھیان میں رکھا __

تیری سنت کی پناہوں میں ہیں رہتے جب تک

میرے اعمال اطاعت میں گزر جاتے ہیں __

کوئی عروج یہاں کیا معانی رکھتا ہے

گدائے طیبہ سرِ آسمانی رکھتا ہے