نبی کا نقش کف پا تلاش کرتا ہوں ۔ منظر عارفی
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: منظر عارفی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نبی کا نقشِ کفِ پا تلاش کرتا ہوں
زمیں پہ خلد کا رستہ تلاش کرتا ہوں
کبھی جبیں پہ کبھی ہاتھ کی لکیروں میں
میں اور کچھ نہیں طیبہ تلاش کرتا ہوں
مجھے مدینے کے رستے پہ ڈال دے کوئی
ازل کا پیاسا ہوں دریا تلاش کرتا ہوں
کلامِ رب سے میں چُنتا ہوں نعت کے گوہر
دیے کی لو میں اُجالا تلاش کرتا ہوں
پُکار ہے یہ مرے عہد کی، کہ طیبہ میں
میں اپنے غم کا مداوا تلاش کرتا ہوں
اسی لیے، کہ خدا کی رضا میّسر ہو
رسول کو میں زیادہ تلاش کرتا ہوں
جہاں ہوں عام انہی کی اطاعتیں منظر
میں وہ جہانِ تمنا تلاش کرتا ہوں