مرے کردار میں جب سیرت خیر البشر ہوگی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: لکشمن شرما واحد

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مرے کردار میں جب سیرت خیر البشر ہوگی

یقیں ہے مجھ کو میری ظلمت شب کی سحر ہوگی


یہاں سے مت اٹھاؤ ہم کہیں ہر گز نہ جائیں گے

ہماری زندگی آقا کی چوکھٹ پر بسر ہوگی


خوشا تقدیر سرکار دوعالم یاد کرتے ہیں

اب ان آنکھوں کو روضے کی زیارت ہر پہر ہوگی


نہائے گی چمن کی ہر کلی رنگوں کی بارش میں

فلک سے جب زمیں پر اسکی ادنیٰ سی نظر ہوگی


نبی کا نام لینے سے بکھر جاتی ہے خوشبو سی

درود پاک سے قسمت ہماری اوج پر ہوگی


نہیں تاریکیاں ہونگی دوعالم کی جبینوں پر

نبی کے نام سے روشن زمانے کی سحر ہوگی


لکھے شان پیمبر میں بھلا اب اور کیا واحد

گلی مہکا کرے گی جو نبی کی رہگزر ہوگی