مرے ورد لب ہے نبی نبی مرادل مقام حبیب ہے ۔ شہباز کبروڑی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: شہباز کبروڑی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مرے وردِ لب ہے نبی نبی مرا دل مقامِ حبیب ہے

میں مریضِ عشقِ رسول ہوں وہ حبیب میرا طبیب ہے


مرا اُس گلی سے رابطہ جہاں سر جھکاتے ہیں انبیاء

جہاں رحمتوں کا نزول ہے وہ جو عرشِ حق کے قریب ہے


میں بڑا امیر و کبیر ہوں شہِ دوسرا کا فقیر ہوں

درِ مصطفیٰ کا اسیر ہوں مرا رفعتوں پہ نصیب ہے


میں غم والم میں ہوں مبتلا کوئی کیا کرے گا مری دوا

مرا دو جہاں میں ترے سوا نہیں شاہ کوئی طبیب ہے


وہ بھی خوب دن تھے ملائکہ مرے سامنے تھے جو سرنگوں

وہ مرا عروجِ کمال تھا یہ زوال کتنا عجیب ہے