مدینے جو چلنے کا وقت آرہا ہے ۔ نصیر بدایونی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: نصیر بدایونی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینے جو چلنے کا وقت آرہا ہے

گناہوں کے دُھلنے کا وقت آرہا ہے


طلا ہوں محمد کے روضے کی جانب

کہ قسمت چمکنے کا وقت آرہا ہے


قدم بہ قدم دل مچلتا ہے میرا

مدینے میں بسنے کا وقت آرہا ہے


وہ چھائیں گھٹائیں، گھٹا ٹوپ سر پر

کہ رحمت برسنے کا وقت آرہا ہے


شفا مجھ کو خاک مدینہ سے ہوگی

شفایاب ہونے کا وقت آرہا ہے


میں آقا کے در سے نہ جاؤں گا خالی

کہ جھولی بھرنے کا وقت آرہا ہے


گدائی ملے گی نصیر اُن کے در کی

مدینے میں رہنے کا وقت آرہا ہے