لاہور پریس کلب

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


سالانہ محفل حسن قرآت و نعت 2017[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام دوسری سالانہ محفل حسن قرآت و نعت کا اہتمام کیا گیا محفل میں معروف قراءاور نعت خوانوں نے شرکت کی جبکہ بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے3پیکجز کا اعلان بھی کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کیلئے دوسری سالانہ محفل حسن قرا¿ت و نعت کا انعقاد کیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل پاک کی صدارت معروف شاعر سید سلمان گیلانی نے کی جبکہ جامعہ اشرفیہ کے سعد بن اسد ، برائیٹو پینٹس کے ایم ڈی خواجہ اعجاز احمد سقہ اور ایجوکیٹرز شکر گڑھ کے ایم ڈی ڈاکٹر حافظ شبیر احمد مہمان خصوصی تھے۔ محفل کی نقابت سینئر صحافی راجہ ریاض نے کی۔محفل میں قاری سید انوار الحسن، قاری اکمل الحسن، مفتی احمد اللہ طیب، قاری محمد اکرم، قاری احسن رسول سیالوی، قاری داﺅد نقشبندی، قاری محمد رستم، قاری فاروق، مفتی شہباز عالم فاروقی، محمد ذیشان ربی، وقار محمود، حافظ دانیال، قاری عمران نقشبندی، قاسم گجر ، صفدر لودھی ، شاہنواز رانا اور دیگرنے تلاوت اور بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت پیش کئے۔

شرکاءکونسل ممبران میںدوعمرہ کے پیکج کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں خوش نصیب روزنامہ ایکسپریس کے احسان بھٹی اور روزنامہ جہان پاکستان کے اعجاز حسین کے عمرہ پیکج نکلے جبکہ کلب سٹاف میں عمرہ کے ایک پیکج کی بھی قرعہ اندازی کی گئی جس میں سیکورٹی گارڈ رفیق خان خوش نصیب قرار پائے۔صدر محفل سید سلمان گیلانی کے گلہائے عقیدت پر شرکاءمحفل کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

اس موقع پر پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ سرکارﷺ کی محفل سجانا بہت سعادت کی بات ہے اور تمام شرکاءجس جذبہ اور شوق سے تشریف لائے ہیں وہ قابل دید ہے ۔


سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محفل کا انعقاد کرکے اسے پریس کلب کی روایت بنا دیا ہے ، پریس کلب میں ممبران کیلئے ہر طرح کے پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے محفل پاک کے شاندار انعقاد پر پریس کلب کی سوشل ایونٹس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا ۔

محفل کے اختتام پر صدر پریس کلب محمد شہبازمیاں، نائب صدر زاہد گوگی، سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے مہمان قرا¿ءو نعت خواں حضرات میں یادگاری شیلڈزپیش کیں اور شرکاءکیلئے سحری میں حلوہ پوری، چکن قورمہ، دیسی گھی کے پراٹھے اور لسی کا انتظام کیا گیا ۔