قول تنقید سے بالا اُنؐؐ کا ۔ رئیس احمد نعمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رئیس احمد نعمانی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

قول تنقید سے بالا اُنؐؐ کا

حرفِ آخر ہے حوالہ اُنؐؐ کا

نام انؐ کاہے جہاں میں روشن

چاروں جانب ہے اجالا اُنؐ کا

وصفِ رخ ان ؐ کا بیاں ہوکس سے

رنگ تھا دیکھنے والا انؐ کا

جگ میں سیرت ہے مثالی انؐ کی

سب سے اُسوہ ہے نرالا ان ؐ کا

لشکرِ دیں کے وہیؐ ہیں سالار

فوجیں انؐ کی ہیں،رسالہ انؐ کا

ان ؐ کو محبوب ہے بس حسنِ عمل

ماہ رو انؐ کاہے،کالاانؐ کا

زیست سے اس کی نحوست نہ ٹلی

حکم جس شخص نے ٹالا انؐ کا

خلد میں جائے گا انؐ کے ہمراہ

جوبھی ہے چاہنے والا ان ؐ کا

ساری مخلوقِ الٰہی میں رئیس

مرتبہ سب سے ہے اعلیٰ انؐ کا


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25