شهزاد مجددى

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نام: شہزاد مجددی

تصانیف: ۱ حریص علینا

۲: ثنا کا موسم موسم اشاعت: ۲۰۰۶ سیرت ایوارڈ یافتہ

۳: تحیت اشاعت: ۲۰۱۰

ادارہ: دار الاخلاص بانی و سرپرست

❊_❊_❊_❊_❊_❊_❊_❊ حمد باری تعالی

تو خالقِ عظیم ہے ایاک نستعین تو قادر و کریم ہے ایاک نستعین

ہم غرق معصیت ہیں مگر اے غفور تو ہر حال میں رحیم ہے ایاک نستعین

تو مبدی و معید ہے قیوم و ذوالجلال سبحان ہے علیم ہے ایاک نستعین

فانی ہر ایک چیز ہے اس کائنات کی تو باقی و قدیم ہے ایاک نستعین

فریاد رس ہے آدم و نوح و خلیل کا تو مرجعِ کلیم ہے ایاک نستعین

تیرا جمال غنچہ و گل سے ہے ضوفشاں تو باری و کلیم ہے ایاک نستعین

انعام جن پہ تو نے کیا ان کا راستہ بس راہِ مستقیم ہے ایاک مستقیم

شہزاد کو حضور کے صدقے ہیں ہو نصیب جو جنتِ نعیم ہے ایاک نستعین

_______❊❊❊❊❊❊____________ نعت رسول مقبولﷺ

شہرِ نبی کا ہر اک گوشہ حسن سراپا خلد بداماں ارضِ حرم کا قریہ قریہ حسن سراپا خلد بداماں

جالب و جاذب اک اک منظر نور میں ڈوبے کنکر پتھر از بطحا تا کوئے مدینہ حسن سراپا خلد بداماں

ان کے قدم کی برکت سے ہے ان کی نگاہِ رحمت سے ہے ملک عرب کا ہر اک رستہ حسن سراپا خلد بداماں

فیضِ نبوت جودِ رسالت مخزنِ عرفاں کانِ مروت لطف و کرم کا بہتا دریا حسن سراپا خلد بداماں

ہر ساعت ہے لطف سخی سے ہر دم فیض نعتِ نبی سے کشتِ تخیل ارضِ تمنا حسن سراپا خلد بداماں

ممکن ہے ان کے کرم سے نور ہو جاری نوکِ قلم سے ہو جائے شہزاد کی دنیا حسن سراپا خلد بداماں

❊_❊_❊__❊_❊_❊_❊_❊_❊

متفرق اشعار

وہ دیکھ شہزاد ان کا روضہ ریاضِ جنت سے متصل ہے بہشت بھی فیض پا رہی ہے شہِ مدینہ کے گلستاں سے

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

پھیل جائے گی مہک ذکر نبی کی چار سو روزِ محشر جب میرے اعمال کا دفتر کھلا

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

میں بھی شہزادؔ شامل کاروانِ نعت میں یوں تعلق کعب و حسان و سنائی سے ہوا

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

نسبت سرور کونین پہ ہے فخر مگر اپنے اعمال کو دیکھوں تو حیا آتی ہے

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

میرا درود اور ہے اس کا درود اور کیسے بھلا میں خود کو شریک خدا کہوں

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

عہدِ رواں حضور ہے محتاج التفات درکار ہے بشر کو ابھی کچھ شعور اور

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

سجدے کو مچلتا ہے بہر گام یہاں دل ہے کعبۂ عشاق خیابانِ رسالت

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

نعت شہزادؔ عرض کی تو مگر ان کی مدحت کا حق ادا نہ ہوا

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

نعت میں نعت ہی کا ہو مضموں اس کو کہتے ہیں نعت کا ادراک

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

نبیٌ صاحبٌ عبدٌ حریصٌ حاشرٌ ذکرٌ فیوض و نور کا چشمہ ترا ہر نام ہے آقا

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

ہوتا ہے اہلِ نعت میں شہزاد ؔ کا شمار کافی ہے مجھ کو عشق کا اتنا ثمر حضور

ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ