سرفراز احمد، کرکٹر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat kainaat sarfaraz ahmad.jpg

سر فراز احمد، حافظ قرآن ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں ۔ انہیں چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتنے پر کم عمری ہی میں بہت عزت ملی ۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے علاوہ ان کی ایک وجہ شہرت ان کا نعت خوانی کا شوق ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران سرفراز احمد کی لندن کی سڑکوں پر بیٹے کو پرام پر ٹہلاتے ہوئے خوبصورت نعت سنانے کی ویڈیو بہت پسند کی گئی تھی ۔

اگرچہ سرفراز احمد باقاعدہ نعت خواں نہیں ہے لیکن اس نعت مبارکہ کہ بعد وہ جس تقریب میں بھی گئے ان سے نعت کی فرمائش کی گئی ۔ حتی کہ وزیراعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی تقریب میں سرفرا احمد کو جب اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو وزیراعظم اور شرکاء کی جانب سے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی فرمائش کی گئی جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ’’میں جہاں بھی جاتا ہوں سب مجھ سے نعت پڑھنے کی فرمائش کرتے ہیں، میں کرکٹر ہوں براہ مہربانی مجھے نعت خواں نہ بنائیں بلکہ کرکٹر ہی رہنے دیں‘‘۔

لیکن فرمائشیں کہاں رکتی ہیں ۔

سرفراز احمد کی نعت خوانی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے سبز گنبد والے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابرار احمد، گلوکار | افتخار ٹھاکر، اداکار | سرفراز احمد، کرکٹر