رہنما ہاں مرے رہنما آپ ہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: طاہر فراز

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رہنما ہاں مرے رہنما آپ ہیں

کہہ دیا کہہ دیا کہہ دیا آپ ہیں


منزل حق پہ جانے کے رستے بہت

ہاں مگر مستند راستہ آپ ہیں


کشتئ حق کی پتواریں سارے رسل

ناخدا اے رسول خدا آپ ہیں


میں ہوں اپنے گناہوں پہ نادم بہت

میری بخشش کا بس واسطہ آپ ہیں


ایسے سوئے علی مرتضیٰ ایک شب

ظالموں کو یہ دھوکا ہوا آپ ہیں