دل نثار مصطفَے،جاں پائمال مصطفَے - اصغر گونڈوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اصغر گونڈوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دل نثار مصطفے،جاں پائمال مصطفے

یہ اویس مصطفے ہے وہ بلال مصطفے


دونوں حاکم تھے مرے حرف دعا میں غرق و محو

میں خدا سے کررہا تھا جب سوال مصطفے


سب سمجھتے ہیں اسے شمع شبسان حرم

نور ہے کونین کا لیکن جمال مصطفے


عالم ناسوت میں اور عالم لاہوت میں

کوندتی ہر طرف برق جمال مصطفے


عظمت تنزیہہ دیکھی، شوکت تشبیہ بھی

ایک حال مصطفے ہے، ایک قال مصطفے


دیکھیے کیا حال کت ڈالے شب یلدائے غم

ہاں نظر آئے ذرا صبح جمال مصطفے


ذرہ ذرہ بزم ہستی کا ہے اصغر،ضوفشاں

اللہ اللہ شوکت و شان جمال مصطفے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اصغر گونڈوی