دل روضئہ رسول کی جالی پہ رکھ دیا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: نعیم اختر خادمی

بشکریہ:عالم نظامی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دل روضئہ رسول کی جالی پہ رکھ دیا

میں نے یہ پھول نور کی ڈالی پہ رکھ دیا

اپنا و جود اپنا عدم اپنی آخرت

ہم نے تو سب مدینے کے والی پہ رکھ د یا


پلکوں کی لب کشائی سے پہلے ہی آپ نے

انجام ِ خواب چشمِ سوالی پہ رکھ دیا


بگڑا ہوا نصیب بنانے کے واسطے

ٍہم نے اب اپنا سر درِ عالی پہ رکھ دیا

قدرت نے اے نعیم عجب اہتمام سے

نورِ سحر کو سوزِ بلالی پہ رکھ دیا