غلام فخرالدین سیالوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


خواجہ غلام فخرالدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق سلسلہ چشتیہ کی بہت بڑی درگاہ سیال شریف سے تھا۔ آپ حضرت خواجہ ضیاء الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے تیسرے صاحبزادے تھے۔ آپ 1329ھ مطابق 1911ء کوسیال شریف ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ حافظ کریم بخش صاحب سےقرآن پاک حفظ کیا۔ حضرت خواجہ محمد حامد تونسوی رحمۃ اللہ علیہ سے شرفِ بیعت حاصل کیا۔ ابتدائی تعلیم سیال شریف ہی میں حاصل کیا۔ قطبی، مشکوۃ شریف، مقاماتِ حریری اور سبعہ معلقہ وغیرہ مولانا معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ سے پڑھیں۔ صوفیائے کرام کی روایات کے مطابق آپ کو شعروسخن کا پاکیزہ مذاق بھی حاصل تھا۔ آپ عربی، فارسی، اردو اور پنجابی میں شعر کہتے تھے۔


شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ بارگاہِ رسالت کےنہ صرف ادب آشنا تھےبلکہ ادب آموز بھی تھے لہذا بڑی احتیاط سے نعت کہتے تھے۔ آپ کے درج ذیل نعتیہ قطعہ نے بہت شہرت پائی۔

بابِ جبریل کے پہلو میں ذرا دھیرے سے

فخرؔکہتے ہوئے جبریل کو یوں پایا گیا

اپنی پلکوں سے درِ یار پہ ستک دینا

اونچی آواز ہوئی عمر کا سرمایہ گیا

نمونہ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

معطّر شُد دل از بوئے محمّد

معنبر جاں زِ گیسوئے محمّد


کہن شُد قصّہ ہائے آبِ حیواں

بگو از کوثرِ جوئے محمّد


حبیبِ حق بود آں کس کہ باشد

بہر کارے رضا جوئے محمّد


کماں شُد پُشتِ من از بارِ عصیاں

علاجش زیرِ ابروئے محمّد


پئے کوتاہ دستاں فخرؔ بینم

کشادہ دست و بازئے محمّد

منظوم نسخے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ اعلیٰ پائے کے حکیم بھی تھے۔ آپ کے کلام میں کئی بیماریوں کے منظوم نسخے بھی ملتے ہیں۔ قے کے لیے آپ کا منظوم نسخہ یہ ہے:

قدر یک سرخ زرد چوب بیار

دو سہ نوبت بخور بمائے حمیم

گرچہ قے مفرط ست بند کند

ذاتِ پاکِ خدا بفضلِ عمیم

تاریخ گوئی اور رحلت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تاریخ گوئی میں آپ کو کمال حاصل تھا۔ آپ فرمایا کرتے تھے ’’ اچھی تاریخ وہ ہے جو مصرع سے برآمد ہو‘‘۔ آپ کی اپنی کہی ہوئی اکثر تاریخیں مصرعوں سے برآمد ہوتی ہیں۔ آپ نے اپنی حیات مبارکہ کے آخری ایام میں درج ذیل قطعہ کہا:

الٰہی! شکر کروں کتنا، فخر کتنا کروں

ترے کرم نے مجھے فائز المرام کیا

بنا کے رحمتِ عالم کا اُمّتی مجھ کو

خطا سے پہلے ہی بخشش کا انتظام کیا

مصرعِ ثانی سے 1419اعداد برآمد ہوتے ہیں۔ ہجری اعتبار سے یہی آپ کا سالِ وصال ہے۔


مطبوعہ کتب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. بابِ جبریل
  2. الفقر فخری
  3. آدابِ فرزندی

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عروس فاروقی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نصیر الدین نصیر | اعظم چشتی | حفیظ تائب | احمد ندیم قاسمی | رانا بھگوان داس