جانے کیا روضئہ سرکار میں دیکھا میں نے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: شکیل اعظمی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جانے کیا روضئہ سرکار میں دیکھا میں نے

اک اجالا در و دیوار میں دیکھا میں نے


ساری دنیا سے جو میں ہو کے مدینے پہنچا

تو لگا دنیا کو بیکار میں دیکھا میں نے


اپنے آقا کو یتیموں کی مدد کرتے ہوئے

ایک دن ماں کے بھی کردار میں دیکھا میں نے


نم ہوئی ہوگی تری خاک بھی اے شہر _ نبی

جب تجھے چشم _ طلبگار میں دیکھا میں نے


جو ذریعہ بنی کشتی کو بچا لینے کا

مصطفی۱ کو اسی پتوار میں دیکھا میں نے


درس دیتے تھے جہاں مسجد _ نبوی میں حضور

خود کو اک دن اسی دربار میں دیکھا میں نے