تبادلۂ خیال صارف:محمد طاہر فرقت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

بزم ِ اسیران ِ نعت میں کہا گیا کلام ۔براۓ اصلاح و تنقید۔

نعت ِ رسول پاک ﷺ


ہےذکر ماہِ دنیٰ کا جاری ہے روح مسرور, وجد طاری ہے

نعت احمد لبوں پہ جاری ہے کیف سا جان ودل پہ طاری

ہم گناہ گاروں سیاہ کاروں کی عاقبت اس نے ہی سنواری ہے

اب ملاہے سکون دل جب سے جان جاناں پہ جان واری ہے

مرحبا نعت کہتے دن گزرا نعت لکھتے ہی شب گزاری ہے

کجکلاہی یہ سروری جگ کی انکے قدموں پہ ہم نے واری ہے

ہےیہ محفل،حبیب داور کی سب پیو جام الفت باری ہے

ہے یہ سوز دروں بھی عجب فرقت اک بنی دل کو بے قراری ہے


محمد طاہر فرقت پنڈی بھٹیاں پنجاب پاکستان