تبادلۂ خیال صارف:محمد سمعان خلیفہ ندوی بھٹکلی (سخن حجازی)

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
  • نعت پاک *

علی صاحبہ الصلاۃ والسلام از: خاک پائے مصطفی : محمد سمعان خلیفہ ندوی۔ بھٹکل۔ انڈیا)

ہر طرف نعت کی شمعوں کو فروزاں دیکھوں اپنے پہلو میں دلِ سوختہ ساماں دیکھوں

اُن کی فرقت میں سجا لوں میں پلک پر موتی اُن کی یادوں کی چمک آنکھ میں رقصاں دیکھوں

ضوفشاں ہو جو معانی پہ حِرا کی مشعل اُن کی مِدحت کے ہر اک لفظ کو تاباں دیکھوں

زینتِ بزمِ فلک ہے جو ریاضِ جنت اپنے خوابوں میں وہی شہرِ نگاراں دیکھوں

اُن کے اخلاق سے تصویر بناؤں اُن کی اور آئینۂ دل میں اُسے پنہاں دیکھوں

لاکھ دنیا کی نگاہوں میں سمائے کوئی میں تصور میں بس اک جلوۂ جاناں دیکھوں

دل میں سمعانؔ جو روشن ہوئے نعتوں کے چراغ اپنی دنیائے تخیّل میں چراغاں دیکھوں