بخشا سکون حضورﷺ کے فیضان عام نے ۔ افضل فقیر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: افضل فقیر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بخشا سکوں حضورﷺ کے فیضانِ عام نے

دیکھا سحر کا نور زمانے کی شام نے


پیرایہ ٔ حیات ہے سرمایہ نجات

پیغام جو دیا ہے رسولِ انامﷺ نے


ِیوں دیکھتے ہیں روضۂ اطہر کو اہلِ دل

گویا جناب سرور عالم ہوں سامنے


شایان بارگاہ پیغمبر ﷺنہ تھی فغاں

آنسو بنا دیا ہے اسے احترام نے


تمہید التفات بنی لغزش قدم

آیا جب ان کا دست کرم مجھے تھامنے


محبوب کبریا ﷺکی حیات جمیل سے

پایا ہے افتخار بقائے دوام سے


سرکار کی نگاہ کرم ہے فقیرؔ پر

سرکارﷺ کی ثناء جو لکھی ہے غلام نے