باعث سکون دل کا محمد کا نام ہے ۔ بشر افغانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: بشر افغانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

باعثِ سکونِ دل کا، محمدﷺ کا نام ہے

ہر دم میری زباں پہ درود وسلام ہے


فرشِ حرم ہے زیرِ قدم شاہِ دین کے

عرش بریں حضورﷺ کےزیرِ خدام ہے


دن کو حضور کفر سے گرمِ جہاد ہیں

اور شب کو اہتمامِ سجود وقیام ہے


حُبِ رسول پاک ہے، ایمان کی دلیل

اس قول پہ گواہ خدا کا کلام ہے


ہے زادِ راہ ذکر، رسالت مآب کا

وجہ، نجات، طاعتِ شاہ انام ہے


آزاد کردیا ہے اسیرانِ جنگ کو

اللہ رے حضور کا یہ فیضِ عام ہے


محلُوق میں بلند ہے انساں کا مرتبہ

اونچا خدا کے بعد نبی کا مقام ہے


خیرالامّم کا ہم کو لقب مِل گیا بشر

یہ سب طفیلِ حضرتِ خیرالا نام ہے