اے گلِ چیدہ گلِ رحمت امام الانبیاء

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر:عمر علی شاہ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


اے گلِ چیدہ گلِ رحمت امام الانبیاء

گلستاں میں آپ سے نکہت امام الانبیاء


ہیں فروزاں جو ستارے ضو فشاں شمس و قمر

ہے رخِ زیبا کی یہ رویت امام الانبیاء


ہوگئے تلپٹ بتانے کفر ہیبت سے سبھی

جس نے دیکھی آپ کی سطوت امام الانبیاء


آپ کو افضل خدائے پاک نے رتبہ دیا 
ساری دنیا کے لئے راحت امام الانبیاء 


اس جہاں کی رونقیں ساری فقط صدقہ ترا

ساری اس تخلیق کی غایت امام الانبیاء


نوعِ انساں کے لیے نورِ ہدایت آپ ہیں

قابلِ تقلیدہے سیرت امام الانبیاء


حشر میں آقا مجھے رسوا نہ ہونے دیجیے

ہے عمر کی آپ سے منت امام الانبیاء