اس کو زیبا شاہی ہم پر جس کا نہیں ہے کوئی ہمسر ۔ امین بابر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: امین بابر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس کو زیبا شاہی ہم پر جس کا نہیں ہے کوئی ہمسر

اللہ اکبر ، اللہ اکبر


ماہ و اختر میں جو اجالا، اس کی قدرت کا ہے حوالا

جو ہء روشنیوں کا محور

اللہ اکبر ، اللہ اکبر


دشت و جبل اور بہتے دریا، جن و انساں، پھیلے صحرا

اس کے جلووں کا ہیں مظہر

اللہ اکبر ، اللہ اکبر


گل میں اس سے رنگ و بو ہے، ہر اک شے کا حیلہ جو ہے

سیپ میں موتی بیچ سمندر

اللہ اکبر ، اللہ اکبر


ارض و سما اس کی ملکیت، عرش، فرش پہ قائم حکومت

قادرِ مطلق، خالق اکبر

اللہ اکبر ، اللہ اکبر


وہ ہی حقیقت، وہ ہی گماں ہے، حمد سے عاجز میری زباں ہے

میں ہوں کمتر، وہ ہے برتر

اللہ اکبر ، اللہ اکبر


خالق، مالک، رازق، رحمت، رفعت، عظمت، قدرت، حکمت

اس کے سب اوصاف ہیں بابر

اللہ اکبر ، اللہ اکبر