آگیا وہ نور والا جس کی اونچی شان ہے ۔ سلمان معرفانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: سلمان معرفانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آگیا وہ نور والا جس کی اونچی شان ہے

جس کی مدحت میں اتارا رب نے یہ قرآن ہے


ہو بیاں کیسے فضیلت آمنہ کے چاند کی

اس کی تو ہر ادا پر بالتا قرآن ہے


سنگریزے بول انھیں جب حکم ہو سرکار کا

دیکھ نجدی ان کی تو پتھر کو بھی پہچان ہے


جس کی ہیبت سے پہاڑوں پر ہوں طاری زلزلے

سینہ محبوب پر اترا یہی قرآن ہے


آمنہ تجھ کو مبارک تیرے گھر جلوہ فکن

آج وہ ماہِ رسالت نبیوں کا سلطان ہے


کوئی بھی تم سا حسیں اے میرے ماہِ مبیں

دونوں عالم میں نہیں ہے یہ میرا ایمان ہے


وقتِ آمد رب کی رحمت کے جو صدقے واں بٹے

آج اسی رحمت کا طالب یا نبی سلمان ہے